فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی پر نظریں جما لی

تازہ ترین

تازہ ترین

source: google
haris rauf

بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے سے قبل ہی بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر دنیائے کرکٹ میں دھوم مچانےوالے حارث رؤف نے رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کو اپنا ہدف قرار دیا ہے۔

حارث رؤف کا معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کو انٹرویودیتے ہوئے کہناتھاکہ میں جانتا ہوں کہ میں اپنی صلاحیتوں کا ثبوت پیش کر چکا ہوں اور اب آسٹریلیا میں رواں سال شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرا اگلا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں 2017 تک ٹینس بال سے کھیلتا رہااور کبھی بھی کرکٹ میں مستقبل کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا لیکن لاہور قلندرز نے میرے خواب کو سچ ثابت کر دکھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں محسوس کرتا تھا کہ 140کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے باؤلنگ کرنے والے باؤلر کو پاکستان میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، میرے رفتار اور جنون ہے اور میں یہ ماننے لگا ہوں کہ میں پاکستان کی نمائندگی کر سکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں محسوس کرتا تھا کہ 140کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے باؤلنگ کرنے والے باؤلر کو پاکستان میں نظرانداز کرناممکن نہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ میں پاکستان کی نمائندگی کر سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے فیصلے کے لیے1 ہفتہ مانگ لیا

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے ہونہار فاسٹ بولر حارث روف بگ بیش لیگ میں اپنی کارکردگی کے باعث دنیائے کرکٹ کی توجہ کا مرکزبن گئےہیں ۔

حال ہی میں انہیں دو ہفتے قبل آسٹریلین بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز میں ساؤتھ افریقا کے معروف فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کی جگہ شامل کیا گیا تھا اور اپنی بہترین پرفارمنس سے انہوں نے اس سلیکشن کو درست ثابت کردکھایا تھا۔

فاسٹ باولر نے بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں ناصرف ہیٹ ٹرک کی، بلکہ تقریباً 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بھی کروائی ، انہوں نے اپنے چار اوورز میں 23 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں تھیںاور اپنی عمدہ کارکردگی سے سب کے دل جیت لیے۔

ڈیل اسٹین کی ٹیم میں واپسی کے بعد انگلش فاسٹ باؤلر پیٹ براؤن کے زخمی ہونے پر ایک بارپھر حارث رؤف کی خدمات حاصل کی گئیں اور وہ 5 میچوں میں14وکٹیںحاصل کر چکے ہیںجس کے بعدانہیں اگلے سیزن کے لیے بھی میلبرن اسٹارز کی جانب سے معاہدے کی پیشکش کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Posts