نئے مالی سال کا پہلا ہفتہ؛ اسٹاک مارکیٹ میں 7 ہزار 500 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مالی سال 2025 کے پہلے ہفتے میں زبردست تیزی دکھائی، جہاں سرمایہ کاروں کا جوش و خروش عروج پر رہا۔ ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 7 ہزار 500 سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس ہفتے کے اختتام پر 7,570 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 131,949 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران انڈیکس 124,500 کی کم ترین اور 132,129 کی بلند ترین سطح پر بھی گیا۔

ہفتے بھر میں 4.83 ارب سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ کاروباری لین دین کی مالیت 206 ارب روپے رہی۔ اسی دوران، مارکیٹ کی مجموعی قدر (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) میں 847 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد کل مالیت 15,910 ارب روپے تک جا پہنچی۔

معاشی ماہرین کے مطابق یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور حکومت کی مالی پالیسیوں پر مثبت ردِعمل کا نتیجہ ہے۔ آئی ایم ایف معاہدے سے جڑی توقعات، بجٹ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی تجاویز، اور روپے کی قدر میں بہتری جیسے عوامل بھی اس بہتری کی وجہ بنے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت معاشی اصلاحات جاری رکھتی ہے اور سیاسی استحکام قائم رہتا ہے تو اسٹاک مارکیٹ میں یہ مثبت رجحان آگے بھی جاری رہ سکتا ہے۔

Related Posts