بھارتی مصنف جاوید اختر نے کیلے کے عشق میں جہنم میں جانے کا فیصلہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان مخالف مشہور بھارتی مصنف و رائٹر جاوید اختر نے ایک تقریب میں دیے گئے بیان سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، جس کی ویڈیو کلپ زور و شور سے وائرل ہے۔

انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ جنت میں میرے پسندیدہ پھل کیلا یا امرود نہیں ہیں، اس لیے میں جنت میں جانے کو ترجیح نہیں دوں گا۔

جاوید اختر کی بے سروپا بات پر تقریب کے شرکا نے زوردار قہقہے لگائے، جبکہ اختر نے مزید وضاحت پیش کی شاید یہ پھل جہنم میں ملیں، اس لیے میں جنت جانے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔

جاوید اختر کے بیان پر انہیں طنز کا نشانہ بنایا گیا، تو دوسری جانب کچھ نے کہا کہ اختر نے صرف تفریح کے لیے مذہبی موضوع پر لطیفہ کیا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ اس نے چار لوگوں کو ہنسا دیا، مگر اپنی آخرت خطرے میں ڈال لی جبکہ دیگر صارفین نے کہا کہ اختر بار بار ایسی حرکت کرتے ہیں اور اس مرتبہ بھی وہ مذہبی حساسیت کو مجروح کر بیٹھے۔

یاد رہے کہ جاوید اختر نے پہلے بھی کئی بار مذہبی بے حرمتی والے بیانات دیئے ہیں ،گذشتہ ایام میں اختر نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ اگر مجھے پاکستان اور جہنم میں سے انتخاب کرنا ہوتا تو جہنم کو ترجیح دیتا۔

Related Posts