حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیم کے تحت انعامی بانڈز اور قرضوں پر حاصل ہونے والے منافع پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کی ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل افراد کے لیے انعامی بانڈز سے حاصل ہونے والی رقم پر 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ نان فائلرز کو یہی انعام جیتنے پر 30 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
اسی طرح قرضوں سے حاصل شدہ منافع پر بھی نئی شرحیں لاگو ہوں گی جن کے تحت فائلرز پر 15 فیصد اور نان فائلرز پر 30 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس نافذ ہوگا۔
ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف سرکاری محصولات میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ اس سے غیر رجسٹرڈ افراد کو باضابطہ مالی نظام کا حصہ بننے کی ترغیب بھی ملے گی۔
حکومت کی یہ پالیسی ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور مالی نظم و ضبط کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش قرار دی جا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








