بھارتی کرکٹر یش دیال، جو رائل چیلنجرز بنگلور (آر بی سی) کی نمائندگی کرتے ہیں، کے خلاف ایک خاتون نے جنسی استحصال، جسمانی اور ذہنی تشدد، اور مالی بدسلوکی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے یش دیال کے ساتھ تعلق میں تھیں، جس دوران کرکٹر نے شادی کا جھانسہ دے کر ان سے جنسی تعلق قائم کیا اور انہیں جسمانی و ذہنی طور پر ہراساں کیا۔
خاتون نے الزام لگایا کہ یش دیال نے ان سے مالی فائدہ بھی اٹھایا اور جب اس نے اس کے بارے میں سوال کیا تو اس پر تشدد کیا۔ خاتون نے اپنی شکایت بھارتی وزیر اعلیٰ کے آن لائن پورٹل پر 21 جون 2025 کو درج کروائی تھی، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔
پولیس نے یش دیال کے خلاف بھارتی تعزیراتِ فوجداری کی دفعہ 69 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جو کہ جھوٹے وعدوں کے تحت جنسی تعلق قائم کرنے سے متعلق ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق اگر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو یش دیال کو دس سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
پولیس نے خاتون کے ساتھ میڈیکل معائنہ کرنے اور یش دیال کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ یش دیال نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ خاتون کو نہیں جانتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








