پاکستان کے معروف سابق بلے باز محمد یوسف نے کرکٹ کے میدان سے نکل کر اب کاروبار کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے اپنا ذاتی برانڈ ’ایم وائے برکہ‘ متعارف کروایا ہے، جو حج و عمرہ کے لیے ضروری اشیاء مثلاً احرام، تسبیح، ٹوپی اور دیگر لوازمات مہیا کرے گا۔
محمد یوسف نے ایک ویڈیو پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ برانڈ خاص طور پر حاجیوں کی سہولت کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، تاکہ ان کا سفر آسان اور آرام دہ ہو سکے۔
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) July 6, 2025
‘ایم وائے برکہ’ کی آن لائن اسٹور میں احرام، مخصوص نماز کی ٹوپیاں، تسبیحیں اور دیگر عبادتی اشیاء شامل ہیں، اور ابتدائی طور پر لانچ پر خصوصی رعایتی قیمتوں کی بھی پیشکش کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ 1990 اور 2000 کی دہائی میں پاکستان کے شاندار بیٹر محمد یوسف نے اپنی شاندار بیٹنگ سے لاکھوں دل جیتے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ خدمات انجام دیں تاہم حال ہی میں انہوں نے اپنی مصروفیات کے باعث عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔
محمد یوسف کی جانب سے “ایم وائے برکہ” کے ذریعے کاروباری عالمی میں قدم رکھنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کھلاڑی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنے نئے تعارف و مصروفیات کے ذریعے مثبت انداز میں عوامی زندگی میں شراکت کر سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








