پشاور میں ٹریفک اہلکاروں کی محنت کش کو گاڑی کے ساتھ لٹکا کر لے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن میں غریب محنت کش ریڑھی بان کو حراست میں لینے کے دوران یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک اہلکار گاڑی کے ساتھ غریب محنت کش کو زبردستی گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔
یہ واقعہ کسی شہری نے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔ اس انسانیت سوز واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چیف ٹریفک پولیس آفیسر پشاور نے نوٹس لے لیا اور غریب محنت کش کے ساتھ انسانیت سوز حرکت کے مرتکب درندہ صفت ٹریفک وارڈن کو معطل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ متعلقہ اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








