حکومت کا گیس صارفین پر خفیہ وار؛ خاموشی سے قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

gas subsidies set to end by June For IMF's loan programme
(فوٹو؛ فائل)

وفاقی حکومت نے 1 جولائی2025 سے گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں خاموشی سے دو بڑے اضافے کیے ہیں حالانکہ بنیادی ٹیرفز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

میڈیا کی سرخیاں “گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار” کی تھیں لیکن حقیقت میں ایک خفیہ طریقے سے صارفین کی جیب پر حملہ کیا ہے۔

اگرچہ فی ایم ایم بی ٹی یو بنیادی ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی پھر بھی حکومت نے گھریلو گیس صارفین پر دو سنگین بوجھ ڈال دیئے ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں گھرانوں کے ماہانہ بجلی بل میں غیر متوقع اور سنگین اضافہ ہو رہا ہے۔

حکومت کی خفیہ تبدیلیاں

حکومت نے خاموشی سے 107 روپے کا مقررہ کم از کم ماہانہ چارج ختم کر دیا ہے۔ اس کی جگہ ایک نئے اصول کو نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت اب کم از کم چارج صرف اور صرف ہر سلیب کے پہلے ٹیرف سے جڑا ہوا ہے۔

محفوظ صارفین: پہلے 177 روپے کے مقابلے میں اب کم از کم چارج 181 روپے ہو گیا۔

غیر محفوظ صارفین: پہلے 177 روپے کے مقابلے میں اب یہ چارج 452 روپے تک پہنچ گیا۔

اب یہ چارج مستقبل میں سلیب میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کے ساتھ خود بخود بڑھ جائے گا جبکہ ماہانہ فکسڈ چارجز، جو گیس کا استعمال کے بغیر بھی ادا کیے جاتے ہیں، میں بھی شدید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

محفوظ صارفین کے لیے فکسڈ چارج 400 روپے سے بڑھ کر 600 روپے ہو گیا، یعنی 50 فیصد کا اضافہ جبکہ غیر محفوظ صارفین کے لیے فکسڈ چارج 1,000 روپے سے بڑھ کر 1,500 روپے ہو چکا ہے۔

محفوظ صارفین: اگر آپ کی گیس کی کھپت صفر بھی ہو، تو آپ کا کم از کم ماہانہ بل پہلے کے 645 روپے کے مقابلے میں اب 968 روپے ہو گیا ہے جبکہ غیر محفوظ صارفین کا کم از کم بل پہلے کے 1,436 روپے کے مقابلے میں اب 2,350 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ یعنی تقریباً 900 روپے کا اضافہ، جو گیس کی کھپت میں کسی تبدیلی کے بغیر ہوا۔

کون سے صارفین زیادہ متاثر ہوں گے؟

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، 66 فیصد گھریلو صارفین ابتدائی دو سلیبز میں آتے ہیں۔ یہی وہ صارفین ہیں جو فی صد کے لحاظ سے سب سے زیادہ بڑھائے گئے ہیں۔

بنیادی ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی لیکن اکثریتی گھریلو صارفین گیس کے بوجھ میں مؤثر طور پر اضافہ محسوس کر رہے ہیں۔ یہ تبدیلی خاص طور پر ان تینوں نچلے طبقات سے جوڑتی ہے جو زیادہ تر کم کھپت والے سلیبز استعمال کرتے ہیں۔

Related Posts