ترپتی کی ’دھڑک 2‘ کا پوسٹر جاری، ٹریلر کب آرہا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انڈین میڈیا

بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے ستارے سدھانت چترویدی اور منجھی ہوئی اداکارہ ترپتی دمری کی موسٹ اوویٹڈ فلم ’دھڑک 2‘ کے میکرز نے فلم کے نئے پوسٹر کے ساتھ ٹریلر ریلیز ڈیٹ کا اعلان کردیا۔

فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں سے فلم کے نئے پوسٹر کے ساتھ ٹریلر کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

 انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں فلم کا ایک نیا پوسٹر بھی شامل ہے جس میں سدھانت اور ترپتی کو ایک دوسرے کے  بالکل قریب انتہائی رومانی انداز میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے ساتھ  پوسٹر پر لکھا تھا کہ ’جب ہتھیار ڈالنے کا مطلب موت  ہوتو، لڑو‘۔

فلمساز کرن جوہر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے مداحوں سے اہم اعلان کرتے ہوئے  لکھا کہ ‘دو دل اور ایک دھڑک، فلم کا  ٹریلر  11 جولائی کو ریلیز ہو گا‘۔

میکرز کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ انسٹاگرام پر اپلوڈ ہوتے ہی  وائرل ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں ترپتی اور سدھانت کےمداح دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کیلئے کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔

بات کی جائے فلم دھڑک 2 کی تو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی  یہ فلم  ایک رومانوی ڈرامہ ہے جس کی رائٹر اور شازیہ اقبال  ہیں۔

دھڑک 2   فلم  دھڑک فرنچائز کا حصہ ہے جو  ایک  سپر ہٹ مراٹھی فلم ‘سیراٹ‘ کا ریمیک تھی اس فلم کے ذریعے اداکارہ جھانوی کپور اور اداکار ایشان کھتر نے  بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم دھڑک 2 کی کہانی دو محبت کرنے والوں کے درمیان معاشرے کی طبقاتی تفریق کے سبب پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے گرد گھومے گی۔

2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دھڑک’ کی کہانی بھی لگ بھگ اسی موضوع پر مبنی تھی تاہم یہ واضح نہیں کہ ‘دھڑک 2’ کرن جوہر کی اس پچھلی فلم کی کہانی کو آگے بڑھائے گی  یا نہیں تاہم مداح فلم کی ریلیز کیلئے کافی پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’لیلا مجنوں‘ ’بلبل‘ اور ‘اینیمل’ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ترپتی دمری کی نئی فلم ‘دھڑک 2’ دھڑک 2 یکم اگست 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Related Posts