ایمیزون پرائم نے اپنی اسٹریمنگ ایپ Freevee کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Freevee جو صارفین کو اشتہارات کے ساتھ فلمیں اور ٹی وی شوز دیکھنے کی سہولت دیتی ہے، اب Prime Video کی مرکزی ایپ میں ضم کر دی گئی ہے، جہاں اسے بطور فری کانٹینٹ کا آپشن رکھا گیا ہے۔
CNBC کی رپورٹ کے مطابق ایمیزون پرائم اگلے ماہ Freevee ایپ سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کر لے گا۔ Freevee کے صارفین وہ مخصوص پروگرام اور مواد Prime Video ایپ کے ذریعے دیکھ سکیں گے، جو پہلے صرف Freevee پر دستیاب تھا۔ یہ مواد اشتہارات کے ساتھ ہوگا اور اسے دیکھنے کے لیے نہ تو ایمیزون پرائم کی ممبرشپ درکار ہوگی اور نہ ہی کوئی اضافی سبسکرپشن۔
ایمیزون کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ہم نے Prime Video کو تفریح کا پہلا انتخاب بنانے کے لیے تیار کیا ہے، جہاں صارفین ذاتی نوعیت کا دیکھنے کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں Prime ممبرز کے لیے خصوصی مواد، Amazon MGM Studios کی پروڈکشنز، لائسنس یافتہ فلمیں اور سیریز، دیگر سروسز کے اضافی سبسکرپشنز، لائیو کھیلوں کی نشریات، کرائے یا خریداری کے لیے دستیاب فلمیں و سیریز، FAST (یعنی مفت، اشتہارات کے ساتھ چلنے والے اسٹریمنگ ٹی وی) چینلز اور مکمل Amazon Freevee کا مواد شامل ہے۔
Freevee سے دور ہونے کے ایمیزون کے منصوبوں کا پہلی بار اعلان 2024 میں ہوا تھا، جیسا کہ AL.com کی رپورٹ میں کہا گیا، یہ ویب سائٹ الاباما کے شہروں برمنگھم، ہنٹسویل اور موبائل کے اخبارات کا مواد شائع کرتی ہے۔
ایمیزون کے ترجمان کے بیان میں مزید کہا گیا کہ صارفین کو ایک آسان تر دیکھنے کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے ہم نے Freevee کی برانڈنگ کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Prime ممبرز کے لیے دستیاب مواد میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور غیر پرائم صارفین کے لیے بھی وسیع مفت اسٹریمنگ مواد دستیاب رہے گا، جس میں Amazon MGM Studios کی کچھ اصل تخلیقات، مختلف لائسنس یافتہ فلمیں و سیریز اور FAST چینلز کی وسیع لائبریری شامل ہے اور یہ سب کچھ Prime Video پر دستیاب ہوگا۔
Prime Video ایمیزون پرائم کی ماہانہ 15 ڈالر کی رکنیت کے ساتھ مفت دستیاب ہے اور بغیر پرائم ممبرشپ کے بھی اسے 9 ڈالر ماہانہ میں علیحدہ سبسکرپشن کے طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ صرف 2 ڈالر اضافی ادا کر کے صارفین اشتہارات کے بغیر مواد دیکھ سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








