انسانیت کی خدمت گلے پڑگئی، ایکسائز ڈپارٹمنٹ نارتھ کراچی فائیو ایل میں نوجوان فاؤنڈیشن کی جانب سے شہریوں کو فری نمبر پلیٹ دینے پرایکسائز پولیس بپھرگئی، ایکسائز افسر نے موٹرسائیکلوں کی فری نمبر پلیٹس تقسیم کرنے والے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرکے بلال کالونی تھانے لاک اپ کردیا۔
ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے نارتھ کراچی فائیو ایل میں کارروائی کرتے ہوئے نوجوان فاؤنڈیشن کی جانب سے شہریوں کو فری نمبر پلیٹس کی تقسیم پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ایکسائز پولیس نے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر کے بلال کالونی تھانے منتقل کر دیا۔
نوجوان فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیضان حسین کا کہنا ہے کہ ہم شہریوں کی مدد کے لیے مفت نمبر پلیٹس فراہم کر رہے تھے، جو کسی بھی لحاظ سے غیرقانونی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں جگہ جگہ نمبر پلیٹس بیچی جا رہی ہیں لیکن اگر ہم بغیر کسی قیمت کے شہریوں کو سہولت دے رہے ہیں تو اسے جرم قرار دینا زیادتی ہے۔
فیضان حسین نے ایکسائز کی اس کارروائی کے خلاف شہریوں کے ہمراہ احتجاج بھی ریکارڈ کرایا اور اعلان کیا کہ وہ اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








