خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔ اس بابرکت موقع پر، گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔
غسلِ کعبہ کی یہ روحانی تقریب نماز فجر کے بعد شروع ہوئی اور تقریباً دو گھنٹے جاری رہی،غسلِ کعبہ کے دوران، خانہ کعبہ کی دیواروں اور فرش کو 40 لیٹر آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے دھویا گیا، جس کے بعد عود اور دیگر خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی شاہی خاندان کے افراد، حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، ممتاز علما اور کلید برداران کعبہ بھی شریک ہوئے۔
شرکاء نے اس روح پرور موقع پر نفل نمازیں ادا کیں اور امت مسلمہ کے لیے خیر، امن اور اتحاد کی دعائیں کیں۔
زائرین کی بڑی تعداد نے مسجد الحرام میں اس بابرکت منظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے باعثِ عقیدت بن گئیں۔
Some videos from the Annual Ceremony of the Washing of Ka’abah pic.twitter.com/aKq4tzF0P3
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) July 10, 2025
خانہ کعبہ کا یہ سالانہ غسل، مسلمانوں کے لیے ایک روحانی تجدید کا موقع ہوتا ہے، جو ان کی ایمان کی تازگی اور اللہ کی قربت کا سبب بنتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








