سعودی کابینہ نے اقتصادی اصلاحات کے تحت نئے قانون کی منظوری دے دی ہے، جو غیر ملکی شہریوں کو مملکت میں جائیداد خریدنے کی اجازت دیتا ہے، یہ ایک تاریخی قدم تصور کیا جا رہا ہے۔
یہ قانون جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور غیر ملکی شہری سعودی عرب میں جائیداد خرید سکیں گے، خاص طور پر ریاض اور جدہ میں آپ کو پراپرٹی رکھنے کی آزادی ہو گی۔
مکہ و مدینہ میں خریداری مخصوص شرائط اور حکومتی کنٹرول کے تحت ہوگی تاکہ مقدس شہروں کا تقدس برقرار رہے۔
نیا قانون مملکت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرے گا اور رئیل اسٹیٹ شعبے میں ترقی کے نئے مواقع کھولے گا۔
یہ اقدام سعودی حکومت کی Vision 2030 حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت تیل پر انحصار کم کرکے معیشت کو متنوع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزیرِ بلدیات و ہاؤسنگ اور جنرل اتھارٹی برائے رئیل اسٹیٹ نے اظہارِ خیال کیا کہ یہ اقدام ملک کی اقتصادی ضروریات اور سماجی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








