کیا سیاست کا علاج ممکن ہے؟ مری کا سرکاری اسپتال نواز شریف کے نام سے منسوب

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب حکومت نے گورنمنٹ اسپتال سملی مری کے کارڈیک وارڈ کا نام مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ دورہ مری کے اثرات کے تحت قرار دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکومتی محکموں کو تحریری ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مری نے 9 جولائی کو محکمہ صحت کو ایک خط لکھا، جس میں ہدایت کی گئی کہ کارڈیک وارڈ کا نام نواز شریف کے نام پر رکھا جائے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قیصر عباسی نے اسی تحریری حکم کے بعد فوری طور پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو باضابطہ خط ارسال کیا، جس میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایات شامل تھیں۔

یہ فیصلہ مریم نواز کے مری دورے کے بعد سامنے آیا ہے، جس پر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مری کے عوام کے ساتھ ساتھ ان کے سیاسی قائد کے اعزاز میں یہ اقدام ضروری سمجھا گیا۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے پہلے اعلان کیا تھا کہ “جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور” کا نام تبدیل کرکے “مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیزز” کر دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد اسے جناح ہسپتال سے الگ، ایک خودمختار ادارے کے طور پر پیش کرنا تھا ۔

پنجاب حکومت کے فیصلے پر عوام اور سوشل میڈیا پر شدید مخالفت سامنے آئی، تو صوبائی حکومت نے یو ٹرن لے لیا۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ ادارے کا نام “جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی” برقرار رہے گا اور اس میں کسی تبدیلی پر غور نہیں کیا جارہا ہے ۔

Related Posts