پاکستان بھر میں آج 11 جولائی 2025 کو سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
آج کے نرخوں کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور ملتان سمیت تمام بڑے شہروں میں فی تولہ 24 قیراط سونا 3لاکھ 54ہزار 700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3لاکھ 4ہزار98 روپے مقرر ہے۔
گزشتہ کاروباری سیشن کے مقابلے میں فی تولہ سونا 3200 روپے مہنگا ہوا ہے جو پہلے 351500 روپے میں دستیاب تھا۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2744 روپے اضافہ ہوا اور یہ 301354 روپے سے بڑھ کر 304098 روپے ہو گئی۔
22 قیراط سونا بھی مہنگا ہوا ہے جس کی 10 گرام قیمت 2515 روپے کے اضافے کے بعد 278766 روپے ہو چکی ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں فی تولہ چاندی 10 روپے کے اضافے سے 3851 روپے اور 10 گرام چاندی 8 روپے اضافے کے ساتھ 3301 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 32 امریکی ڈالر بڑھ کر 3324 ڈالر تک جا پہنچی ہے جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت صفر اعشاریہ 1 ڈالر کے اضافے سے 36اعشاریہ 67 ڈالر ہو گئی ہے۔
یہ قیمتیں سہ پہر 3 بجے تک مؤثر رہیں گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ سونے اور چاندی کے نرخ عالمی معیشت، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سے متاثر ہوتے ہیں، جس کا براہِ راست اثر ملکی مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








