اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ورثاء کے حوالے، لاہور روانگی اور تدفین کی تیاریاں مکمل

تازہ ترین

تازہ ترین

New Revelations in Actress Humaira Asghar Murder Case: Medical Report Exposes Shocking Truth
ONLINE

کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے مردہ حالت میں برآمد ہونے والی معروف اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی لاش قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔

حمیرا کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تقریباً دس ماہ قبل اپنی بہن سے آخری مرتبہ رابطے میں تھے، ایک قریبی عزیز کے انتقال کے باعث وہ بروقت کراچی نہ پہنچ سکے جس کی وجہ سے لاش حاصل کرنے میں تاخیر ہوئی۔

ورثاء نے بتایا کہ حمیرا کی تدفین لاہور میں ان کے آبائی علاقے میں کی جائے گی جس کے لیے وہ مرحومہ کی میت لے کر روانہ ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق پولیس سے مسلسل رابطہ رہا اور تمام قانونی تقاضے مکمل کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور متعدد پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ موت کی وجوہات کو مکمل طور پر سمجھا جا سکے۔

کال ڈیٹیل ریکارڈ کی مدد سے چند افراد کی شناخت ہوئی ہے ان میں ایک ٹیکسی ڈرائیور سمیت دیگر افراد شامل ہیں جن سے جلد پوچھ گچھ کی جائے گی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق اداکارہ کے موبائل فون کا مکمل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور آخری رابطے میں آنے والے تمام افراد کو شامل تفتیش کیا جا رہا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے اتحاد کمرشل میں واقع ایک اپارٹمنٹ سے اس وقت برآمد ہوئی جب فلیٹ کے مالک نے کرایہ نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا۔

عدالتی حکم پر بیلف نے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا مگر دروازہ نہ کھلنے پر زبردستی داخل ہونا پڑا جہاں حمیرا کی سڑی گلی لاش موجود تھی۔

لاش کی شدید گلنے سڑنے کی وجہ سے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ کا تعین ممکن نہیں ہو سکا۔ بعض اطلاعات کے مطابق اداکارہ کی موت کو 6 سے 9 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے جس کی وجہ سے جسم مکمل طور پر گل چکا تھا۔

اداکارہ کی ناگہانی موت پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں، ماڈلز اور دیگر شخصیات نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کئی فنکاروں نے اس واقعے کو آرٹسٹ کمیونٹی کے لیے ایک بڑا لمحہ فکریہ قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ تنہائی کا شکار فنکاروں کے لیے ریاستی اور سماجی سطح پر فوری اقدامات کیے جائیں۔

Related Posts