حمیرا اصغر کی المناک موت کے بعد مداحوں کو رابعہ بٹ کی خاموشی پر تشویش، حقیقت کیا نکلی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Rabia Butt’s silence alarms fans after Humaira Asghar’s tragic death
FILE PHOTO

حمیرا اصغر کی افسوسناک موت کے بعد معروف ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کی طویل خاموشی اور سوشل میڈیا سے غیر موجودگی نے مداحوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

قومی میڈیا کے مطابق رابعہ بٹ کی غیر حاضری کے باعث مداحوں نے انسٹاگرام پر ان کی پوسٹس کے نیچے کمنٹس میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ مداحوں کی جانب سے بار بار انہیں ٹیگ کیا جا رہا ہے اور سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا آپ خیریت سے ہیں؟

مداحوں نے اداکارہ سے درخواست کی کہ وہ انسٹاگرام پر لائیو آئیں تاکہ ان کی خیریت کی تصدیق ہو سکے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ رابعہ بٹ نے دسمبر 2024 کے بعد سے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ نہیں کی جس کے باعث ان کے مداحوں میں بےچینی اور خدشات نے جنم لیا۔

مداحوں کے مسلسل سوالات کے بعد رابعہ بٹ نے اپنی آفیشل انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ان سب کے لیے جو میری بابت فکر مند ہیں، یہ پیغام ہے۔ آپ کے رابطے پر شکریہ۔ میں زندگی کے ایک سفر پر ہوں اور اس وقت اس کے بارے میں بات نہیں کر سکتی۔

حال ہی میں جب ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی دل دہلا دینے والی موت کی خبر سامنے آئی، تب مداحوں کو احساس ہوا کہ رابعہ بٹ بھی طویل عرصے سے سوشل میڈیا سے غائب ہیں۔

رابعہ بٹ پاکستان کی جانی پہچانی اور باصلاحیت سپر ماڈل و اداکارہ ہیں، جنہوں نے کئی معروف ڈراموں اور فیشن شوز میں کام کیا ہے۔

یاد رہے کہ حمیرا اصغر علی کی لاش کراچی کے ڈیفنس علاقے سے ملی تھی جو کئی مہینوں پرانی ہونے کی وجہ سے انتہائی خراب حالت میں تھی۔

رپورٹ کے مطابق لاش گل سڑ چکی تھی اور اس پر کیڑے مکوڑے لگ چکے تھے جو اس واقعے کی سنگینی اور دردناکی کو ظاہر کرتا ہے۔

Related Posts