قطر میں امریکی بیس پر ایرانی حملوں سے تباہی؛ سیٹلائٹ تصاویر نے سب کو حیران کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ سٹیلائٹ امیجز)

امریکی محکمہ دفاع نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ایران نے قطر میں موجود العدید ایئر بیس پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا تھا، جس میں امریکی فوج کے مواصلاتی نظام کو شدید نقصان پہنچا۔

سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر میں حملے سے قبل اور بعد کے مناظر میں واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے۔

حملے سے پہلے یہ ڈوم مکمل حالت میں موجود تھا لیکن حملے کے بعد اس کی چھت تباہ ہو چکی تھی اور اندرونی ساخت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل نے خاص طور پر اس حصے کو نشانہ بنایا جو امریکی افواج کی محفوظ مواصلاتی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق، ایران نے حملے سے پہلے کچھ اشارے دیئے تھے جس کی بدولت امریکی اہلکاروں کو بیس سے جزوی طور پر نکالنے کا موقع مل گیا۔

ادھر قطر کی حکومت نے اس واقعے پر فی الحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔ بین الاقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری 12 روزہ کشیدگی کے دوران ایک اہم موڑ تھا جس کے بعد دونوں فریق جنگ بندی پر آمادہ ہوئے۔

تجزیہ کار اس حملے کو ایران کی طرف سے امریکا کو ایک سخت پیغام کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جو اس کی میزائل ٹیکنالوجی کی مہارت اور فوجی صلاحیتوں کا اظہار بھی ہے۔

Related Posts