انسٹاگرام ویڈیو نے جان لے لی؟ بھارتی ٹینس اسٹار رادھیکا یادیو کی موت کا معمہ حل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

ہندوستان کے شہر گڑگاؤں میں سابق ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کے قتل کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر والد دیپک یادو کو حراست میں لیا ہے اور اسے قتل کے پیچھے کھیل اکیڈمی سے وابستہ کسی تنازعے کا شبہ ہے تاہم مقامی سماجی حلقوں اور سوشل میڈیا پر اس واقعے کو آنر کلنگ (عزت کے نام پر قتل) قرار دیا جا رہا ہے۔

پولیس نے ابھی تک کسی رومانی پہلو یعنی “لوو اینگل” سے انکار کیا ہے تاہم بعض شواہد کے باعث کیس ایک مختلف رخ کی جانب بڑھتا نظر آ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رادھیکا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے دوست انعام الحق کے ساتھ دکھائی دے رہی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ رادھیکا کے والد اسے پسند نہیں کر رہے تھے اور ان کی ناراضگی اس ویڈیو کی وجہ سے بڑھی، جس سے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔

فی الحال کیس کی تفتیش جاری ہے اور پولیس عدالت میں مزید تفصیلات پیش کرنے سے پہلے تمام زاویوں سے شواہد جمع کررہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جب تک مکمل شواہد اکٹھا نہ ہو جائیں، معاملے کے حتمی پہلو کھل کر سامنے نہیں آئے گے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ریاستی سطح کی ٹینس کھلاڑی 25 سالہ رادھیکا یادو کو ان کے والد نے گھر میں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گروگرام میں ٹینس کھلاڑی کی گولی لگی لاش ان کے گھر کے فرسٹ فلور سے ملی۔ ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔

Related Posts