اسلام آباد میں ایک آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیور خواتین سواریوں کی موجودگی میں جنسی حرکات کرتے پکڑا گیا ہے۔
متعلقہ ڈرائیور، جس کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے، ایک سلور سوزوکی کلٹس چلاتا ہے۔ اس پر جنسی طور پر نامناسب اور ہراساں کرنے والے رویے میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اسلام آباد ٹوڈے کے مطابق کم از کم دو خواتین نے اس کے خلاف شرمناک الزامات عائد کیے ہیں۔
ایک واقعہ رمضان کے مقدس مہینے میں پیش آیا، جس میں بلال پر الزام ہے کہ اس نے گاڑی چلاتے ہوئے خاتون مسافر کے سامنے خود کو برہنہ کیا اور خود لذّتی (مشت زنی) کی جو ایک انتہائی افسوسناک اور شرمناک حرکت ہے اور جس پر شدید عوامی غصہ سامنے آیا ہے۔
ایک اور واقعے میں ایک خاتون نے بتایا کہ جب وہ دفتر سے واپس آ رہی تھی، تو بلال نے سیکٹر I-8 سے پی ڈبلیو ڈی انٹرچینج تک اس کا پیچھا کیا، جس سے وہ خوفزدہ اور غیرمحفوظ محسوس کرنے لگی۔
(نوٹ: آگے بڑھنے سے پہلے جان لیں کہ واقعے سے متعلق ایک غیر اخلاقی ویڈیو موجود ہے۔
دریں اثنا متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بھائی نے بلال کا سامنا کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران بلال نے اپنے کیے کا اعتراف کیا اور معافی مانگی۔
ان مسلسل واقعات سے ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی ہوتی ہے اور اس نے رائیڈ ہیلنگ سروسز میں احتساب کی کمی پر سوال اٹھا دیے ہیں، خصوصاً خواتین مسافروں کی سلامتی کے حوالے سے۔
حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کریں اور ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ دوسری جانب شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔
مسافروں کو سختی سے مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ اس ڈرائیور کو دیکھیں تو فوری طور پر سواری منسوخ کریں اور پلیٹ فارم کی شکایتی سہولت کے ذریعے رپورٹ درج کرائیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








