کراچی کے خطرناک علاقے میں غیرت کے نام پر 20 سالہ خاتون قتل، پولیس بے بس

تازہ ترین

تازہ ترین

خاتون کی لاش
پولیس کا تفصیلات بتانے سے گریز، علامتی تصویر

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں واقع ایسے علاقے میں جہاں پولیس بھی جانے سے ڈرتی ہے، مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی اورنگی ٹاؤن کے خطرناک علاقے قصبہ ایم پی آر کالونی میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 20 سالہ سونیا زوجہ رحمت اللہ کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن انسپکٹر آغا اسلم نے واقعے کی حقیقت بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون نے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی، کچھ عرصہ قبل سسرال سے کہیں چلی گئی تھی، واپس آئی تو سسرالیوں نے اسے قتل کردیا، خاتون کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

شوہر نے یا کس نے قتل کیا اس حوالے سے بھی بتانے سے بھی ایس ایچ او نےکچھ بتانے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم پی آر کالونی جرائم پیشہ افراد کا علاقہ ہے جہاں پولیس بھی جانے سے گریز کرتی ہے، اس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، انویسٹی گیشن پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Related Posts