سونے کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، جانیئے ایک تولہ کتنے کا ملے گا ؟

تازہ ترین

تازہ ترین

gold price in pakistan today
FILE PHOTO

پاکستان میں اتوار، 13 جولائی 2025 تک سونے کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔ یہ قیمتیں پیر کی سہ پہر 3 بجے تک برقرار رہیں گی، جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئی قیمتیں جاری کرے گی۔

کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور میں 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے ہے جبکہ 24 قیراط سونا فی 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے پر مقرر ہے۔

گذشتہ روز، پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے جو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک تولہ کے حساب سے 1,100 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے فی تولہ ہے۔ جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 944 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے، جو ایک تولہ کے حساب سے 85 روپے بڑھ کر 4 ہزار 22 روپے اور 10 گرام کے لیے 73 روپے بڑھ کر 3 ہزار 448 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سفید دھات کی قیمت فی اونس 38 ڈالر سے زائد ہے۔

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ اب فی اونس 3,356 ڈالر پر بند ہوئی ہے۔

Related Posts