دہلی میں قیامت صغریٰ کا منظر؛ چار منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے 2 جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

44 Karachi buildings evacuated after collapse in Lyari
FILE PHOTO

نئی دہلی کے علاقے ویلکم میں ایک دلخراش حادثے میں چار منزلہ عمارت گرنے سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ آٹھ دیگر کئی افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ویلکم تھانے کی ٹیم، فائر بریگیڈ، اور دیگر امدادی ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ افسوسناک طور پر، ملبے تلے دب کر جان بحق ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ مطلوب اور ان کی اہلیہ 46 سالہ رابعہ کے طور پر ہوئی ہے۔

حادثے کے مقام پر نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم بھی موجود ہے، تاہم علاقے کی تنگ گلیاں ریسکیو آپریشن میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھاری مشینری کا استعمال ممکن نہیں، اس لیے زیادہ تر کام ہاتھوں سے انجام دیا جا رہا ہے۔

پولیس اور امدادی ادارے موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں، جب کہ واقعے کی مزید جانچ بھی کی جا رہی ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔

Related Posts