پاکستان کی اقتصادی استحکام کی جانب رفتار حوصلہ افزاء ہے۔ آئی ایم ایف

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: نمائندہ عالمی مالیاتی فنڈ ماہربنیکی نے پاکستان کی اقتصادی استحکام کی جانب رفتار کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی اصلاحات میں پیشرفت قابلِ ستائش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایس ڈی پی آئی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ آئی ایم ایف ماہر بنیکی نے کہا کہ آئی ایم ایف اضافی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پاکستان کی کارکردگی تاحال مستحکم رہی، اسی سہولت کے تحت پاکستان کی کارکردگی مضبوط ساختی اصلاحات اور معیشت کی پائیداری کیلئے ناگزیر ہے۔

خطاب کے دوران ماہر بنیکی نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال میں اضافہ تجارتی کشیدگی، جغرافیائی تقسیم اور عالمی سطح پر کمزور تعاون کے باعث ہوا۔ حکومت کو معاشی استحکام کیلئے دور اندیش اور دانشمندانہ پالیسی اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔

نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا کہ اگر ٹیکس نظام کو منصفانہ اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانا ہے تو نجی شعبے کی قیادت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے سمیت دیگر اصلاحات ملک کی طویل المدتی معاشی پائیداری کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ ماحولیاتی معاونت سبز سرمایہ کاری کیلئے ضروری ہے۔

ماہر بنیکی کا کہنا تھا کہ وہ معاونت جو ماحولیاتی اصلاحات کے ضمن میں فراہم کی جارہی ہے، نہ صرف ملک کی ماحولیاتی مزاحمت کو مستحکم کرے گی بلکہ سبز سرماریہ کاری کی راہ بھی ہموار کرتے ہوئے معیشت کو ماحول دوست طرز پر ستوار کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

Related Posts