کراچی: قیوم آباد میں مسافر بس الٹ گئی، متعدد مسافر زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

قیوم آباد
(فوٹو: آج نیوز)

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں مسافر بس الٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ مسافر کوچ کا راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کی جانب ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

گزشتہ برس اکتوبر کے دوران مسافر بس گہری کھائی میں جاگرنے کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا، بس پر 34مسافر سوار تھے جو راولپنڈی جارہے تھے۔ بس کو حادثہ شتیال کے مقام پر شاہراہِ قراقرم پر سفر کے دوران پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقعے پر جاں بحق ہوگئے۔

راولپنڈی آنے والی بس کو پیش آنے والے حادثے کے بعد مقامی افراد اور کیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ علاقہ تاریک اور دشوار گزار ہونے کے باعث جاں بحق افراد کی لاشیں نکالنے میں مشکلات بھی پیش آئیں۔

Related Posts