خوشیوں کا سفر موت میں تبدیل؛ پیراگلائیڈرنگ کے دوران اندوہناک حادثہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ ٹائمز آف انڈیا)

ہماچل پردیش کے معروف سیاحتی مقام اندروناگ ٹیک آف سائٹ پر پیراگلائیڈرنگ کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں احمد آباد سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سیاح ستییش عمر کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گلائیڈر فضا میں بلند نہیں ہو سکا اور زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں ستییش کے علاوہ پائلٹ سورج بھی شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران ستییش کی زندگی بچائی نہ جا سکی۔

یہ حادثہ اس مقام پر حال ہی میں پیش آنے والے ایک اور المناک واقعے کی یاد دلاتا ہے، جب جنوری میں ایک 19 سالہ نوجوان لڑکی بھاؤسر خوشی بھی اسی جگہ پیراگلائیڈرنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئی تھی۔

ان دو افسوسناک اموات کے پیش نظر ہماچل پردیش کے ڈپٹی کمشنر نے پیراگلائیڈرنگ کی سرگرمیوں پر 15 ستمبر تک مکمل پابندی عائد کر دی ہے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے اور سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Posts