اداکارہ ماہا حسن کا دردناک اعتراف؛ کم عمری میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہا حسن نے اپنی زندگی کے ایک انتہائی حساس اور تکلیف دہ لمحے کا کھل کر اظہار کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ماہا حسن نے بتایا کہ انہیں بچپن میں جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا مگر اُس وقت وہ اتنی چھوٹی تھیں کہ انہیں اس ظلم کی نوعیت کا ادراک نہ ہو سکا۔

اداکارہ نے اپنی بات میں کہا کہ اس واقعے نے ان کے ذہن اور سوچ پر گہرا اثر ڈالا، اور ابتدا میں وہ اس سلوک کو جواز بخشنے کی کوشش کرتی رہیں لیکن وقت کے ساتھ انہیں احساس ہوا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

ماہا حسن نے بتایا کہ انہوں نے کبھی اس شخص کے خلاف پولیس میں شکایت درج نہیں کروائی، جس پر انہیں افسوس ہے کیونکہ ممکن ہے کہ وہ شخص اور بھی لڑکیوں کو نقصان پہنچا چکا ہو۔

ماہا حسن نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعے نے ان کے دین سے تعلق کو بھی متاثر کیا، تاہم بعد میں انہوں نے تھراپی اور عبادات کے ذریعے اپنی ذہنی کیفیت کو بہتر بنایا اور آج وہ دوبارہ اپنے ایمان کی جانب لوٹ چکی ہیں۔ ان کا یہ کڑوا تجربہ نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہے بلکہ معاشرتی آگاہی کے لیے بھی ایک اہم پیغام ہے۔

Related Posts