لاہور کے ماڈل ٹاؤن کچہری میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے بزرگ شہری ساجد کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ساجد کو مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس نے مقدمے کی سماعت کے دوران ساجد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا، جہاں جج نے ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دیا اور بزرگ شہری کو رہا کر دیا گیا۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر کی۔
واضح رہے کہ تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے پر ساجد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، تاہم عدالت نے شواہد کی بنیاد پر مقدمے سے اسے بری کر دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








