آج بروز جمعرات، 17 جولائی 2025 سعودی ریال کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے تازہ ترین نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں نرخ:
خریداری: 76 روپے 75 پیسے
فروخت: 77 روپے 50 پیسے
بینکوں کے درمیان شرح مبادلہ (انٹر بینک)
خریداری: 75 روپے 94 پیسے
فروخت: 75 روپے 80 پیسے
پاکستان میں سعودی ریال کی قدر کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی محنت کش ماہانہ اربوں روپے کی ترسیلات وطن بھیجتے ہیں۔
سعودی ریال کی قدر میں اضافہ ترسیلات زر کی مالیت بڑھا دیتا ہے جس سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آتی ہے بلکہ روپے کی قدر کو استحکام ملتا ہے اور مہنگائی پر دباؤ کم ہوتا ہے۔
شرح مبادلہ یعنی کرنسی ایکسچینج عالمی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ایک ملک کی کرنسی کو دوسرے ملک کی کرنسی میں تبدیل کرنے کا عمل ہے جو بین الاقوامی تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کو ممکن بناتا ہے۔
پاکستان کے لیے کرنسی ایکسچینج کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ اس سے امریکی ڈالر، سعودی ریال یا اماراتی درہم جیسی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی اصل قدر کا تعین ہوتا ہے۔
اس مالی سال 2024-25 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 28.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو تقریباً 37 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہیں۔
جولائی 2024 سے جون 2025 کے دوران، صرف مئی کے مہینے میں ترسیلات زر کی مالیت 3 ارب 69 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








