پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 137312 پوائنٹس تک پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan Stock Exchange surges as KSE-100 gains over 7,000 points
PHOTO:ONLINE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جمعرات 17 جولائی 2025 کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی کے ساتھ آغاز کیا۔

دن کے ابتدائی حصے میں مارکیٹ کا بینچ مارک کے ایس ای100 انڈیکس 932اعشاریہ 44 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 137312اعشاریہ 40 پوائنٹس تک جا پہنچا، جو گزشتہ روز کے 136379اعشاریہ 96 پوائنٹس کے مقابلے میں صفر اعشاریہ 68 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

اس سے قبل بدھ کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیاجب کے ایس ای100 انڈیکس میں 440اعشاریہ 10 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 135939اعشاریہ 87 سے بڑھ کر 136379اعشاریہ 97 پوائنٹس پر بند ہوا، جو صفر اعشاریہ 32 فیصد بہتری کے برابر تھا۔

کاروباری دن کے دوران مجموعی طور پر 705955999 حصص کا لین دین ہوا، جبکہ گزشتہ دن یہ تعداد 879118158 رہی تھی۔ حصص کی مجموعی قیمت 32اعشاریہ 185 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سیشن کی 38اعشاریہ 608 ارب روپے سے قدرے کم رہی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 482 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 223 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 221 میں کمی جبکہ 38 کمپنیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

تین بڑی تجارتی کمپنیوں میں پاک انٹرنیشنل بلک 90710656 حصص کے ساتھ 9اعشاریہ 69 روپے فی حصص قیمت پر سرفہرست رہی، اس کے بعد فرسٹ داؤد پراپرٹیز کے 40619955 حصص 6اعشاریہ 11 روپے فی حصص پر، اور ڈی ایچ پارٹنرز لمیٹڈ کے 37196800 حصص 42اعشاریہ 06 روپے فی حصص قیمت پر تجارت ہوئے۔

سب سے زیادہ اضافہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (بی) کے حصص میں دیکھنے میں آیا، جہاں فی حصص قیمت میں 3164اعشاریہ 51 روپے کا اضافہ ہوا اور قیمت 34809اعشاریہ 56 روپے تک پہنچ گئی۔

اس کے بعد یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص میں 121اعشاریہ 82 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور اختتامی قیمت 23918اعشاریہ 00 روپے رہی۔

دوسری جانب سب سے زیادہ کمی رافحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی، جہاں قیمت 96اعشاریہ 44 روپے کم ہو کر 9453اعشاریہ 00 روپے رہ گئی، جبکہ اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص میں 67اعشاریہ 57 روپے کمی کے ساتھ قیمت 2013اعشاریہ 15 روپے پر بند ہوئی۔

اس تیزی کو سرمایہ کاروں کے اعتماد، ملکی معیشت میں بہتری اور مثبت مالی اشاریوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے جو اسٹاک مارکیٹ کو نئی بلندیوں کی جانب لے جا رہا ہے۔

Related Posts