چین کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کے سالانہ بونس کو دوڑنے، پیدل چلنے اور فٹنس سرگرمیوں سے مشروط کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
گوانگ دونگ صوبے میں واقع “پو پیپر کمپنی” نے ملازمین کی کارکردگی جانچنے کے روایتی طریقے چھوڑ کر ایک انوکھا نظام اپنایا ہے، جس کے تحت اب بونس حاصل کرنے کے لیے دفتر میں کارکردگی سے زیادہ میدان میں دوڑنے کی رفتار دیکھی جائے گی۔
کمپنی کے چیئرمین، لن ژی یونگ، جو خود فٹنس کے بڑے حامی ہیں، چاہتے ہیں کہ ان کی پوری ٹیم صحتمند طرزِ زندگی اپنائے۔ ان کا ماننا ہے کہ جسمانی صحت نہ صرف ملازم کی کارکردگی بڑھاتی ہے بلکہ کمپنی کے ماحول کو بھی مثبت بناتی ہے۔
نیا بونس نظام کیا ہے؟
جو ملازمین ماہانہ کم از کم 62 میل (100 کلومیٹر) دوڑتے یا پیدل طے کرتے ہیں، انہیں ماہانہ تنخواہ کا 130 فیصد بطور سالانہ بونس دیا جاتا ہے۔
جو ملازمین 31 میل (50 کلومیٹر) کا ہدف حاصل کرتے ہیں، انہیں ماہانہ تنخواہ کے برابر بونس ملتا ہے۔
کارکنان اپنی کارکردگی کو ایک خاص موبائل ایپ میں لاگ کرتے ہیں جس سے ان کے روزانہ کے قدم، مائلیج اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔
اس وقت کمپنی کے 100 سے زائد ملازمین اس پروگرام کا حصہ ہیں،رپورٹس کے مطابق یہ پالیسی نہ صرف صحت مند ماحول پیدا کر رہی ہے بلکہ دفتر میں حوصلہ افزائی اور کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری لا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








