اکشے کمار پوسٹ مارٹم کے دوران کیسے زندہ ہوا؟ میڈیکل کی تاریخ کا عجیب قصہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بھارتی ریاست بہار میں ایک ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف مقامی افراد بلکہ سوشل میڈیا پر بھی سنسنی پھیلا دی ، جہاں ایک مردہ قرار دیے گئے نوجوان نے پوسٹ مارٹم سے پہلے اچانک سانس لینا شروع کر دیا۔

واقعہ بہار کے ضلع ویشالی میں چھاتی پنچایت کے گاؤں نواسیچک کوٹھیا میں پیش آیا، جہاں 20 سالہ نوجوان اکشے کمار ندی میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا۔

مقامی افراد نے لاش نکالی اور پولیس کو اطلاع دی، جس پر دھنرووا تھانے کی ٹیم موقع پر پہنچی اور نوجوان کی لاش کو اسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرنے کی تیاری شروع کی۔

اسی دوران جب اکشے کے اہلخانہ اسپتال پہنچے، تو ان کے ہوش اڑ گئے ، نوجوان میں ہلکی ہلکی سانسیں چل رہی تھیں، لواحقین فوراً اسے بہتر علاج کے لیے پی ایم سی ایچ اسپتال پٹنہ لے گئے۔

کچھ گھنٹوں تک نوجوان کا علاج جاری رہا، مگر بدقسمتی سے وہ زندگی کی جنگ ہار گیا اور ڈاکٹروں نے بالآخر اسے مردہ قرار دے دیا۔

تھانہ انچارج شوبھندو کمار کا کہنا ہے کہ جب لاش ندی سے نکالی گئی تو نوجوان کی سانسیں بند تھیں تاہم اہلخانہ کی درخواست پر مزید تصدیق کیلئے اسپتال بھیجا گیا۔ کچھ دیر کو ایسا لگا جیسے وہ زندہ ہے مگر افسوس کہ وہ جانبر نہ ہو سکا۔

Related Posts