پشاور کے معروف لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایک غیر معمولی فیصلہ سامنے آیا ہے، جہاں بورڈ آف گورنرز کے فوری نوٹیفکیشن کے ذریعے موجودہ نرسنگ ڈائریکٹر کو عارضی طور پر اسپتال کا ڈین مقرر کیا گیا ہے۔
یہ تقرری بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر نوشیروان برکی کے دستخطوں سے عمل میں لائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام ڈین کی مدت پوری ہونے پر یہ اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اس فیصلے کے تناظر میں اسپتال بورڈ آف ڈائریکٹرز نے میڈیکل ڈائریکٹر کو بھی اضافی عہدہ دے دیا، جس کے تحت وہ دو عہدوں پر ذمہ دار ہوں گے۔
ترجمان نے اس اقدام کو روزمرہ انتظامی عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ طے شدہ بنیادوں پر ایسے فیصلے کرتا رہتا ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹرز کمیونٹی نے اس حوالے سے شدیدتحفظات ظاہر کیے ہیں۔ ان کا استدلال ہے کہ قانونی معیار کے مطابق ڈین کا امیدوار لازماً پروفیسر ہونا چاہیے اور اسے کم از کم آٹھ سال میڈیکل تجربہ بھی ہو، جن دونوں تقاضوں پر موجودہ تقرری پوری نہیں اترتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








