سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں پولیس نے ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر جسم فروشی کے دھندے میں ملوث گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران پانچ مرد اور سات خواتین کو حراست میں لیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی نجران ریجن پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف قائم جنرل ایڈمنسٹریشن نے مشترکہ طور پر کی۔
اپارٹمنٹ میں خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا گیا جہاں گروہ طویل عرصے سے غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
تمام گرفتار ملزمان کو موقع پر ہی حراست میں لیکر ابتدائی تفتیش کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ، جسم فروشی اور اس جیسے دیگر جرائم میں ملوث افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ مملکت میں ایسے جرائم کے خلاف قوانین نہایت سخت ہیں اور سزاؤں میں طویل قید، بھاری جرمانے اور بعض صورتوں میں سزائے موت بھی شامل ہے۔
وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کہیں اس نوعیت کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ہو تو فوری طور پر سیکیورٹی اداروں کو مطلع کریں تاکہ قانون شکن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








