شیخوپورہ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا ہولناک انجام! سرعام تشدد کی وائرل ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

girl beaten in sheikhupura court for love marriage shocking videos go viral
ONLINE

بلوچستان میں مقامی جرگے کے حکم پر ایک جوڑے کے قتل کے واقعے کے بعد اب پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک افسوسناک منظر سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان لڑکی کو صرف اس لیے سرِعام بدسلوکی اور مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ اس نے اپنی پسند سے نکاح کیا تھا۔

یہ واقعہ شیخوپورہ کی کچہری میں پیش آیا جہاں قانون کی عملداری کے بجائے طاقتور عناصر نے اپنی سوچ اور روایت کو قانون پر فوقیت دی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں متاثرہ لڑکی کو اپنی مرضی سے نکاح کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس وقت وہ مکمل ہوش و حواس میں تھی اور اس کے چہرے پر کسی بھی دباؤ یا جبر کے آثار نہیں تھے تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسی لڑکی پر اب زبردستی دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ عدالت میں اپنے نکاح سے انکار کرے اور اپنے شوہر کے خلاف بیان دے۔

یہ واقعہ محض ایک فرد یا جوڑے کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک گہرا معاشرتی المیہ ہے۔ اگر کچہری جیسے محفوظ اور قانونی مقامات پر لڑکیوں کو اس طرح بےعزتی، تشدد اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو باقی معاشرہ کس حد تک محفوظ تصور کیا جا سکتا ہے؟ یہ سوال ریاستی اداروں، عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے تمام حلقوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

چند روز قبل بلوچستان میں پیش آنے والے واقعے میں ایک جرگے کے حکم پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا تھا اور اب شیخوپورہ کا یہ منظر بھی اسی تسلسل کا حصہ لگتا ہے جہاں عورت کی پسند کو معاشرتی گناہ سمجھا جا رہا ہے۔

Related Posts