110 تولہ سونا، لاکھوں کا کیش اور اسلحہ بھی غائب مگر؛ سی سی ٹی وی نے پول کھول دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

لاہور کے مصروف ترین علاقے مین فیروز پور روڈ پر واقع ایک شو روم میں اس وقت تہلکہ مچ گیا جب مالک نے صبح آ کر دکان کھولی، تو سارا منظر ہی بدلا ہوا تھا۔ شو روم کی الماریاں اور درازیں ٹوٹی پڑی تھیں، اور قیمتی سامان غائب تھا۔

شوروم کے مالک شہری نواب قریشی واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ ایف آئی آر کے مطابق چور نہ صرف 110 تولے سونا لے اُڑا بلکہ 10 لاکھ روپے نقد اور 2 پستول بھی اپنے ساتھ لے گیا۔

تحقیقات کا آغاز ہوا تو سی سی ٹی وی فوٹیج نے تمام راز فاش کر دئیے،حیرت انگیز طور پر چور کوئی اور نہیں بلکہ خود شوروم کا قابلِ بھروسہ افتخار نامی ملازم نکلا جو پوری مہارت سے واردات کرتے ہوئے کیمرے کی آنکھ میں قید ہو چکا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے افتخار کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ شہریوں کو یہ واقعہ اس تلخ حقیقت کی یاد دلاتا ہے کہ اکثر خطرہ باہر سے نہیں، بلکہ اندر سے ہوتا ہے۔

Related Posts