کیا تھری سم کا شوق لے ڈوبا! دو مردوں کے ساتھ نازیبا ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہلاک ہونیوالی اڈلٹ اسٹار انا پولی کی موت کی اصل وجہ جانتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

adult star dies while filming x rated scene with two men
FILE PHOTO

انا پولی کے نام سے مشہور برازیل سے تعلق رکھنے والی آن لائن ماڈل اور اڈلٹ اداکارہ انا بیاتریز پیریرا الویس ایک افسوسناک اور پراسرار حادثے میں انتقال کر گئی تھیں، ان کی عمر صرف ستائیس برس تھی۔

یہ واقعہ رواں سال جنوری کی 23تاریخ کو پیش آیا جب وہ ریو ڈی جنیرو کے قریب واقع نووا اِگواسو کے ایک مشہور ہوٹل کی آٹھویں منزل سے گر کر موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت 2 افراد کے ساتھ جنسی ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھیں، جب یہ حادثہ پیش آیا۔

عینی شاہدین اور ابتدائی پولیس تحقیقات کے مطابق، حادثے سے قبل انا اور ان کے ساتھ موجود افراد نے شراب اور ممکنہ طور پر نشہ آور اشیاء کا استعمال کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب انا ہوٹل کی بالکونی کی ریلنگ کے قریب پہنچی تو غالباً توازن بگڑنے کے باعث نیچے جا گریں تاہم اس واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے پولیس نے قتل و غارت کے شعبے کو شامل تفتیش کر لیا ہے، جو اب مختلف زاویوں سے اس سانحے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

ہوٹل کی انتظامیہ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اور تمام متعلقہ ریکارڈ تحقیقاتی اداروں کو فراہم کر دیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں شامل تینوں افراد کو گرفتار کر کے ان سے طویل پوچھ گچھ کی گئی تاہم بعد میں انہیں مشروط طور پر رہا کر دیا گیا۔

پولیس اب فرانزک رپورٹ، پوسٹ مارٹم اور کیمیائی تجزیے کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے تاکہ موت کی اصل وجہ اور اس میں کسی ممکنہ جرم کی نشاندہی کی جا سکے۔

انا پولی کے قریبی دوستوں اور خاندان والوں نے ان کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔

ان کے دوست اور قریبی ساتھی پیڈرو ہنریکے نے سوشل میڈیا پر اپنے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ دل کا خلا اور بڑھتا جا رہا ہے، اگر کسی نے انہیں نقصان پہنچایا ہے تو وہ ضرور سزا پائے گا۔

انا پولی کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ نہایت پرعزم، خوش مزاج اور مستقبل کے بڑے خواب رکھنے والی لڑکی تھیں، جو اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی خواہش رکھتی تھیں۔

اس واقعے نے برازیل سمیت دنیا بھر میں ان کے مداحوں اور انٹرنیٹ صارفین کو گہرے دکھ اور حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

عوامی سطح پر بھی اس واقعے کے مختلف پہلوؤں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، خاص طور پر یہ کہ آیا یہ واقعی ایک حادثہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی مجرمانہ منصوبہ بندی شامل تھی۔

حکام کی جاری تفتیش اور جلد متوقع فرانزک رپورٹس کے بعد اس راز سے پردہ اٹھنے کی امید کی جا رہی ہے۔

Related Posts