نیٹ فلکس نے حال ہی میں اپنی اینی میٹڈ فیچر فلم Fixed کا ٹریلر جاری کیا ہے، جو نامناسب مکالموں اور بالغوں کے لیے مخصوص مزاح سے بھرپور ہے۔
فلم کی کہانی ایک کتے کے گرد گھومتی ہے جو خصی کیے جانے سے پہلے جنسی تجربہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ماضی میں یہ فلم منسوخ کر دی گئی تھی، لیکن نیٹ فلکس نے اب اسے دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلم میں معروف فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، جن میں ایڈم ڈی وائن، ادریس ایلبا، کیتھرین ہان، فریڈ آرمیسن، بیک بینیٹ اور بابے موئنہان شامل ہیں۔
فلم کا مرکزی کردار “بل” نامی کتا ہے جو جب یہ سنتا ہے کہ اس کے خصیے نکالنے کا عمل ہونے والا ہے، تو شدید پریشانی کا شکار ہو جاتا ہے۔ فلم 13 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔
فحش مزاح سے بھرپور اس فلم کے ٹریلر کو یوٹیوب پر اب تک 21 گھنٹوں میں ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جبکہ 4 ہزار سے زائد صارفین نے اسے پسند کیا ہے۔ ٹریلر پر مختلف قسم کے تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر سوال اٹھایا ہے کہ جب ٹریلر میں کوئی واضح نامناسب مناظر نہیں، تو اسے “ریڈ بینڈ” (بالغوں کے لیے مخصوص) ٹریلر کیوں قرار دیا گیا ہے، تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ٹریلر نہ ہی اہلِ خانہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے اور نہ ہی سنا جا سکتا ہے۔
متعدد صارفین نے ٹریلر پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی فلم، خاص طور پر اس صنف میں جو عمومی طور پر بچوں کے لیے ہوتی ہے، پیش کرنا تشویش کا باعث بن رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









