ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی اور ان کی بیٹی ایشا امبانی نے حال ہی میں نیویارک کے معروف شیف وکاس کھنہ کے ریستوران کا دورہ کیا جہاں ان کی موجودگی نے سادگی کی نئی مثال قائم کی۔
اس موقع پر دونوں خواتین نے بھاری میک اپ اور قیمتی زیورات سے اجتناب کرتے ہوئے سادہ، پروقار اور مہذب لباس کا انتخاب کیا، جو اُن کی شخصیت کے وقار سے ہم آہنگ تھا۔
ایشا امبانی نے سیاہ و سفید دھاری دار شرٹ اور نیلے رنگ کی جینز کے ساتھ ہلکی جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ ان کا چہرہ قدرتی چمک کے ساتھ بالکل بغیر میک اپ کے تھا۔

ان کے بال کھلے اور ہلکی لہروں کی صورت میں تھے، جو ان کی شخصیت میں مزید نرمی اور سادگی کا تاثر دے رہے تھے۔
دوسری جانب نیتا امبانی نے ہلکے سبز رنگ کا سادہ کو آرڈ سیٹ پہنا جس پر پھولدار پرنٹ نمایاں تھا۔ انہوں نے صرف چھوٹے کانوں کے جھمکے، ایک گھڑی اور ہلکی رنگت کی سینڈل پہن کر فیشن میں سادگی اور نفاست کا پیغام دیا۔
اس موقع پر وکاس کھنہ نے نیتا امبانی کی آمد کو اپنے کیریئر کا یادگار لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دور میں اسی علاقے میں معمولی آمدنی کے لیے جدوجہد کرتے تھے لیکن آج نیتا امبانی جیسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت ان کے ریستوران کا دورہ کر رہی ہیں جو ان کے لیے فخر کا باعث ہے۔

ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی اور دونوں جانب سے تہذیب، ادب اور روایتی اقدار کی پاسداری کا مظاہرہ کیا گیا۔
یہ ملاقات دراصل ستمبر میں منعقد ہونے والے انڈیا ویک اینڈ اور نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کے بین الاقوامی دورے کا حصہ تھی جس کا مقصد بھارتی ثقافت، فن اور روایات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








