ٹنڈو الٰہیار میں او جی ڈی سی ایل کی چاکرون آئل فیلڈ میں تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
چاکر ون آئل فیلڈ سے یومیہ 275 بیرل خام تیل حاصل ہوسکے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیل کی دریافت کیلئے فیلڈ میں 1926 میٹر تک کھدائی کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق اس علاقے میں او جی ڈی سی ایل نے تیل ذخائر کی یہ 13ویں دریافت کی ہے جس میں او جی ڈی سی ایل کے 95 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ کے 5 فیصد شیئرز ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں تیل کے وسیع ذخائر کو ترقی دینے کے بیان میں پاکستانی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ماضی میں تیل کے وسیع ذخائر گزشتہ سال ستمبر میں بھی دریافت ہوئے تھے۔ قومی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دوست ملک کے تعاون سے سمندر میں سروے کیا جو 3 سال تک جاری رہا۔
طویل سروے کے دوران یہ ثابت ہوا کہ پاکستان کے پاس تیل اور گیس کے وسیع ترین ذخائر موجود ہیں۔ حکومت نے سروے میں تیل اور گیس کے ذخائر کے حجم اور مقام کا بھی تعین کرلیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








