پولیس مقابلہ، قاری کو برہنہ کرکے بیوی کا گینگ ریپ کرنے والے 2 ملزمان مارے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

گینگ ریپ
(فوٹو: ڈان)

لاہور کے علاقہ چوہنگ میں قاری کو برہنہ کرکے بیوی سے گینگ ریپ کرنے والے 2 ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں، ملزمان نے درندگی کی تمام حدیں پار کردی تھیں۔ 

تفصیلات کے مطابق مسلح ملزمان اجتماعی زیادتی کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔

پنجاب پولیس  کا کہنا ہے کہ ہماری جوابی فائرنگ سے 2 مرکزی ملزمان ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت اویس اور ارشاد کے ناموں سے ہوئی ہے، ہلاک ملزمان نے چوہنگ کے علاقہ میں خاتون کو خاوند کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان نے خاتون پر بدترین جنسی تشدد بھی کیا تھا اور وقوعہ کی ویڈیو بھی بنائی تھی، ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسجد میں قرآن کی تعلیم دینے والے قاری نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ مورخہ 30 جولائی کو شب تقریباً پونے 9 بجے اپنی اٹھارہ سالہ بیوی کے ساتھ علاقے شاہ پور کانجراں کے عقب میں واقع کھیتوں کی جانب سیر کے لیے گیا۔ دونوں ایک طرف بیٹھ کر بات چیت کر رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے تین ملزمان نمودار ہوئے۔

قاری کے بیان کے مطابق ملزمان میں ایک کی عمر تقریباً 17 سے 18 سال، رنگ سفید، جسم دبلا پتلا، دوسرا 24 سے 25 سال کا، رنگ کالا، نیکر اور شرٹ پہنے ہوئے، جسم موٹا اور قد چھوٹا جبکہ تیسرا 27 سے 28 سال کا، رنگ گندمی اور نشہ زدہ لگ رہا تھا۔تینوں نے قاری اور اُس کی بیوی کو کلہاڑی اور پانی کے پائپ سے ڈرا کر زبردستی کھیتوں کے اندر لے گئے۔

مظلوم شوہر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے اس کی بیوی کو برہنہ کیا، خود اس کے بھی کپڑے اتار دیے اور پھر تینوں افراد نے اس کی بیوی کو باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جب کہ وہ بے بسی سے سب کچھ دیکھتا رہا۔تھوڑی دیر بعد ایک اور ملزم کو بھی فون کرکے بلالیا گیا جس نے خاتون کو ایک بار پھر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Related Posts