پاکستان آکر ایسا سوچنا بھی مت ورنہ! حکومت نے عمران خان کے بیٹوں کو وارننگ کیوں جاری کردی؟، پی ٹی آئی میں کھلبلی

تازہ ترین

تازہ ترین

Why Did the Government Warn Imran Khan’s Sons Before Their Possible Return to Pakistan?
ONLINE

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر سلیمان اور قاسم خان سے متعلق مسلسل متضاد اور گمراہ کن بیانات دینے کا الزام عائد کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کو بھی جھوٹ بولنے کی وہی عادت پڑ چکی ہے جو ان کے بھائی عمران خان کی پہچان ہے۔

عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ علیمہ خان کبھی کہتی ہیں کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان آ رہے ہیں، پھر اگلے ہی بیان میں وہ اس کی تردید کر دیتی ہیں۔

کبھی ان کا موقف ہوتا ہے کہ ان کی ماں نے آنے کی اجازت نہیں دی تو کبھی ویزے کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ان بیٹوں نے خود کبھی یہ کہا ہے کہ وہ پاکستان آ رہے ہیں؟

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ علیمہ خان دعویٰ کرتی ہیں کہ دونوں بیٹوں کے پاس نائیکوپ ہے اور وہ پاکستانی شہری ہیں لیکن پھر بھی ویزے کی باتیں کر رہی ہیں، جو سراسر تضاد ہے۔

سیاسی پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر عمران خان اور ان کے انتشار پسند ٹولے سے انقلاب نہیں آیا تو ان کے بیرون ملک پلنے والے بیٹے کیا تیر ماریں گے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ قاسم اور سلیمان خان ابھی حال ہی میں امریکا میں چھٹیاں گزار کر لندن واپس لوٹے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ اگر یہ بیٹے صرف اپنے والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں تو کوئی ان کو نہیں روکے گا لیکن اگر ان کا ارادہ انتشار پھیلانے کا ہے تو بطور غیر ملکی شہری انہیں ایسا کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے تحریک انصاف کی موجودہ قیادت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سیاسی تحریک باہر کے بچوں نے چلانی ہے تو پاکستان میں بیٹھے پی ٹی آئی رہنماؤں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم خان اگست میں پاکستان میں مجوزہ مظاہروں کی قیادت کے لیے آ سکتے ہیں۔ تاہم بعد ازاں یہ خبر سامنے آئی کہ جیل میں قید عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔

Related Posts