ٹیکنو موبائل نے پاکستان میں اپنے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست میں ایک نیا اضافہ کرتے ہوئے اسپارک گو 2 لانچ کر دیا ہے۔
یہ فون خوبصورتی، مضبوطی اور جدید فیچرز کا ایسا امتزاج ہے جو عام صارف کی روزمرہ ضروریات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
گو 2 کو خاص طور پر ایسے صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو متحرک طرزِ زندگی رکھتے ہیں۔ یہ فون گرد اور پانی سے محفوظ رہنے کی خاصیت کا حامل ہے یعنی یہ معمولی بارش یا گرد آلود ماحول سے متاثر نہیں ہوتا۔
مزید یہ کہ یہ فون ڈیڑھ میٹر بلندی سے گرنے پر بھی محفوظ رہتا ہے، جو کہ اس کی پائیداری کا واضح ثبوت ہے۔
گو 2 میں جدید فری لنک ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے، جو کہ بغیر موبائل نیٹ ورک کے بھی بلو ٹوتھ کے ذریعے پیغام رسانی اور کالنگ کو ممکن بناتی ہے۔
باہر کھلی فضا میں 500 میٹر تک اور عمارت کے اندر 60 میٹر تک یہ سہولت کارآمد رہتی ہے، جو خاص طور پر زیرزمین یا دور دراز علاقوں میں فائدہ مند ہے۔
گو 2 میں ٹیکنو کی جدید ایلا اے آئی ٹیکنالوجی موجود ہے جو کہ صارف کی روزمرہ زندگی کے معمولات کو سہل بناتی ہے۔
اس میں چہرے کے ذریعے ترجمہ، تحریری مدد، اور کال کے دوران شور کو کم کرنے جیسی ذہین خصوصیات شامل ہیں۔ فون کا سائیڈ پر لگا فنگر پرنٹ سینسر اسے مزید آسان اور محفوظ بناتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی فون میں انفراریڈ ریموٹ فنکشن بھی موجود ہے، جس کے ذریعے یہ فون آپ کے گھر کے دیگر الیکٹرانک آلات کا ریموٹ کنٹرول بن جاتا ہے۔
گو 2 نہ صرف ویڈیوز دیکھنے بلکہ گیمنگ کے لیے بھی بہترین ہے۔ چاہے اسکرین گیلی ہو، اس کی ویٹ ٹچ ٹیکنالوجی اسے فعال اور جواب دہ بنائے رکھتی ہے۔
دوہری اسٹیریو اسپیکر ہر ویڈیو، گیم یا کال کے دوران آواز کے معیار کو مزید بہتر بناتے ہیں، جبکہ 13 میگا پکسل کا اے آئی کیمرہ کم روشنی یا پیچھے سے روشنی میں بھی واضح تصاویر کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ‘مسکرائیں اور تصویر لیں’ جیسی خاصیت اسے خاص بناتی ہے۔
پانچ ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری اور 15 واٹ فاسٹ چارجنگ کے ساتھ، یہ فون مصروف دنوں میں بھی ساتھ نبھاتا ہے۔ 256 جی بی اندرونی اسٹوریج اور 4+4 جی بی ریم کے امتزاج سے یہ فون تیز رفتار ملٹی ٹاسکنگ اور تصاویر، ویڈیوز و ایپس کے لیے وسیع گنجائش فراہم کرتا ہے۔
اسمارک گو 2 کی قیمت صرف 23ہزار 999 روپے مقرر کی گئی ہے اور یہ بلیک، ٹائٹینیم گرے، ویل وائٹ، اور ٹرکواز گرین جیسے چار دلکش رنگوں میں دستیاب ہے۔
یہ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور ملک بھر میں تمام نیٹ ورکس پر مکمل فعالیت رکھتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








