بچوں سے بات کرادی گئی، کتابیں، اخبارات فراہم، جیل میں عمران خان کی تمام سہولتیں بحال

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے
فوٹو جی این این

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی جیل سہولیات بحال کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کتابیں اور اخبار بھی بحال کردیےگئے۔ ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ روز بچوں سے ایک گھنٹہ فون پربات بھی کرائی گئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا ان کے بچے اگر ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا گزشتہ روز فون پر بات کرکے معلوم ہوا بچوں کا نائیکوپ ایکسپائر ہوا ہے، میں نے کبھی نہیں کہا میرے بچے احتجاجی تحریک کیلئے پاکستان آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے پر علیمہ خان کے بیان کو غیر ضروری قرار دیا اور کہا کہ علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا علی امین گنڈا پور اگر صوبےمیں امن و امان قائم نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے دینا چاہیے، علی امین گنڈا پور اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتا تو کسی اور کو موقع دینا چاہیے۔

Related Posts