نمبر پلیٹ پر اجرک لگائیں یا قومی پرچم؟ آفاق احمد نے کراچی کے شہریوں کو نئی مشکل میں ڈال دیا، ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Afaq Ahmed launched a campaign to place the national flag on number plates
ONLINE

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے یکم اگست سے ایک نئی مہم کا آغاز کیا جس کے تحت گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کو یہ اختیار حاصل ہونا چاہیے کہ وہ اپنی نمبر پلیٹوں پر اجرک یا قومی پرچم میں سے کوئی ایک ڈیزائن منتخب کریں اور انہیں ان لائف ٹائم جاری شدہ پلیٹوں کے لیے دوبارہ کوئی فیس ادا نہ کرنی پڑے۔

آفاق احمد نے اس مہم کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہاجر برادری کی شناخت اور حب الوطنی کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اجرک کو سندھ کی ثقافت کی علامت کے طور پر نمبر پلیٹوں میں جگہ دی جا سکتی ہے، تو قومی پرچم کو بھی اس کا مساوی حق ملنا چاہیے۔

 

قبل ازیں آفاق احمد نے کراچی کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ایک علیحدہ مہم کا بھی آغاز کیا تھا جس کے تحت گھروں اور گاڑیوں پر سفید پرچم لہرانے کی اپیل کی گئی تھی تاکہ شہر میں امن اور اتحاد کا پیغام عام ہو۔

آفاق احمد نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ ضلع وسطی میں سب سے زیادہ مہاجر آباد ہیں مگر کسی بھی سیاسی جماعت نے ان کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پی وہاں اپنا نیا دفتر کھولے گی اور وہ خود بھی وقتی طور پر اس علاقے میں منتقل ہو کر عوام سے براہِ راست رابطہ کریں گے۔

Related Posts