صرف ایک بار چارج اور آدھا پاکستان گھوم لیں! پاکستان جدید الیکٹرک گاڑی کی لانچنگ کی تیاریاں، خصوصیات جانتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan Set to Get an Electric Car With Range of Over 1100 KM
PRO PAKISTANI

اسلام آباد: پاکستان کی آٹو مارکیٹ ایک انقلابی تبدیلی کے دہانے پر ہے جہاں ایک ایسی نئی الیکٹرک گاڑی متعارف کرائی جا رہی ہے جو 1100 کلومیٹر سے زائد فاصلہ بغیر روایتی ایندھن کے طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ نئی سواری جسے فورتھنگ فرائیڈے آر ای ای وی کے نام سے جانا جا رہا ہے، دارالحکومت کی ایک معروف کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی جا رہی ہے۔

اس گاڑی کی مجموعی حد رفتار تقریباً 1150 کلومیٹر بتائی گئی ہے جو پاکستانی مارکیٹ میں اب تک کسی بھی الیکٹرک گاڑی کے مقابلے میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

گاڑی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دو نظاموں پر مشتمل ہے،ایک مکمل برقی نظام جو تقریباً 600 کلومیٹر تک کا سفر طے کرتا ہے اور دوسرا اضافی نظام جو بیٹری کے کم ہونے کی صورت میں خودکار طور پر فعال ہو کر مزید 550 کلومیٹر کی توانائی فراہم کرتا ہے۔

یہ گاڑی رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکل کے زمرے میں آتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ گاڑی بنیادی طور پر بجلی سے چلتی ہے، لیکن اس میں ایک چھوٹا سا اندرونی انجن بھی موجود ہوتا ہے جو بیٹری کو دوبارہ چارج کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس نظام کی بدولت گاڑی کو مکمل چارج کے بغیر بھی طویل فاصلہ طے کرنے کی سہولت میسر آتی ہے، جو کہ ایک عام برقی گاڑی کے مقابلے میں بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔

فورتھنگ ایک معروف چینی آٹو برانڈ ہے، جو ڈونگ فینگ موٹر گروپ کی ذیلی کمپنی ڈونگ فینگ لیوژاؤ موٹر کے تحت تیار کی جاتی ہے۔ اس کی گاڑیاں بین الاقوامی سطح پر مسافر گاڑیوں کے لیے مشہور ہو چکی ہیں۔

یہ گاڑی رواں ماہ کے وسط میں باقاعدہ طور پر پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروائی جائے گی، اور توقع ہے کہ اس کی قیمت، دستیابی اور مکمل خصوصیات سے متعلق مزید تفصیلات آئندہ چند دنوں میں سامنے آ جائیں گی۔

اس پیش رفت کو پاکستانی صارفین، خاص طور پر ماحول دوست اور جدید ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والے حلقوں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے، جو مقامی آٹو انڈسٹری میں جدت اور بہتری کی ایک مثبت علامت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

Related Posts