کراچی کے ڈاکٹرز کا بغیر آپریشن پیٹ سے لوہے کا تالہ نکالنے کا ناقابلِ یقین کارنامہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے لیاری جنرل اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں نے ایسا کارنامہ سرانجام دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ملیر کھوکھرا پار کی رہائشی ایک 23 سالہ ذہنی مریضہ نے لوہے کا تالہ نگل لیا، جسے ڈاکٹروں نے جدید لیپروسکوپک تکنیک کے ذریعے بغیر کسی چیر پھاڑ کے پیٹ سے نکال کر سب کو حیران کر دیا۔

متاثرہ خاتون کو صبح کے وقت تشویش ناک حالت میں لیاری اسپتال لایا گیا۔ ابتدائی طبی معائنے میں جب ایکسرے کیا گیا تو پیٹ میں واضح طور پر لوہے کا تالہ موجود تھا۔

ڈاکٹر انجم رحمٰن کے مطابق مریضہ ذہنی طور پر معذور ہے اور لاعلمی میں لوہے کا تالہ نگل گئی تھی۔ روایتی سرجری کے بجائے، اسپتال کی ماہر ٹیم نے کامیابی سے لیپروسکوپی کے ذریعے تالہ نکالنے کا فیصلہ کیا جو مکمل طور پر کامیاب رہا۔

ڈاکٹروں کے مطابق اب مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

اس کامیاب آپریشن نے ایک بار پھر کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں موجود ماہرین کی مہارت کو اجاگر کیا ہے جو محدود وسائل کے باوجود حیران کن کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

Related Posts