ڈاکٹر نبیحہ نے ریسٹورنٹس میں خواتین کی خرید و فروخت کا بھانڈا پھوڑ دیا، سوشل میڈیا پر طوفان برپا، ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Dr. Nabiha Exposes Shocking Truth
ONLINE

سوشل میڈیا پر متحرک اور معروف انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ کا ایک ویڈیو بیان حالیہ دنوں میں وائرل ہو گیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں مبینہ طور پر جاری غیر اخلاقی سرگرمیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر خواتین ویٹرز کھانے پینے کی سروس سے ہٹ کر ایسے مشکوک دھندوں میں ملوث ہیں جو خاندانوں کے لیے بداعتمادی اور تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔

ڈاکٹر نبیحہ کے مطابق انہوں نے ذاتی طور پر مشاہدہ کیا کہ جب وہ کچھ دوستوں یا ساتھیوں کے ہمراہ ہوٹل گئیں تو خواتین ویٹرز نے ان کے ساتھ موجود مردوں کو اپنے فون نمبرز پیش کیے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ اس عمل کے پیچھے مالی لین دین بھی ہوتا ہے اور یہ باقاعدہ ڈیلنگ کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے پاس اس معاملے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

 

ویڈیو میں ڈاکٹر نبیحہ نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ صرف اتفاقیہ نہیں بلکہ ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوتا ہے، کئی ریسٹورنٹس میں انتظامیہ ایسی ویٹرز ہی رکھتی ہے جو ان سرگرمیوں میں ماہر ہوں تاکہ کاروبار دو رخوں پر چلے ایک کھانے کا اور دوسرا خفیہ آمدن کا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ عمل تمام خواتین ویٹریس کے بارے میں کہنا مناسب نہیں لیکن اکثریت ایسی ہی خواتین پر مشتمل ہے جو اس دائرے میں کام کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف نمبر دینے تک محدود نہیں بلکہ خواتین کی خریدو فروخت جیسے گھناؤنے کاروبار کی بھی شکل اختیار کر گیا ہے، جو ہمارے معاشرتی نظام کے لیے خطرناک ہے۔

ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں کچھ افراد نے اس مسئلے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، وہیں کچھ صارفین نے ویٹریسز کی ساکھ پر سوال اٹھانے پر ڈاکٹر نبیحہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Related Posts