ماورا حسین کی ایک نمبر زندگی کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

Mawra Hocane finalized wedding venue
FILE PHOTO

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی روزمرہ زندگی کے دلکش لمحات پر مشتمل چند جھلکیاں شیئر کیں جنہیں معروف وائرل گانے ایک نمبر کی دھن کے ساتھ پیش کیا گیا۔

ان تصاویر اور ویڈیوز میں ان کی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کی مختلف جھلکیاں نمایاں ہوئیں، جنہوں نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں کبھی گھر پر آرام کرتے، کبھی فوٹو شوٹ کراتے، کبھی ریستوران میں کھانے سے لطف اندوز ہوتے اور کبھی ورک آؤٹ سیشن میں مصروف دیکھا گیا۔

 

خاص طور پر ایک ویڈیو میں ماورا حسین کو جم میں آئینے کے سامنے سیلفی لیتے ہوئے اور ایک کلک میں ہائیڈرا ماسک لگائے دکھایا گیا۔

ماورا نے اپنی ذاتی زندگی کی ایک مزیدار جھلک بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس میں وہ اپنے شوہر عامر گیلانی کی قمیض پہنے دکھائی دیں۔

یہ تصویریں ایک ریستوران میں لی گئی ہیں، جہاں ماورا سفید رنگ کی بڑی قمیض میں نہایت پر اعتماد اور آرام دہ انداز میں نظر آئیں۔ کیپشن میں انہوں نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھاکہ شوہر کی شرٹس چُرا کر بچ نکلنے کا فن ۔

تصاویر میں انہیں شوہر عامر گیلانی کے ساتھ کافی انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے حالانکہ عامر کو ایک دھندلی تصویر میں نیلے ٹی شرٹ میں دیکھا گیا لیکن ان کی موجودگی تصاویر کا حصہ بنی رہی۔

ماورا حسین اپنی سادگی، اعتماد اور دلکش شخصیت کے باعث سوشل میڈیا پر مسلسل سرگرم نظر آتی ہیں اور ان کی ہر پوسٹ مداحوں کے دل جیت لیتی ہے۔ ان کا یہ نیا انداز بھی مداحوں کو خوب بھایا ۔

Related Posts