کراچی کے مقامی بازار میں اداکارہ ماہرہ خان کی سادگی سے ساڑھی خریدتے ہوئے ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ میڈیا کے مطابق ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں ماہرہ خان کو کلفٹن مارکیٹ میں شلوار قمیض میں ملبوس ایک عام گاہک کی طرح دکان سے ساڑھیاں خریدتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں ماہرہ خان نہ صرف دکاندار سے خوشگوار انداز میں بات چیت کرتی نظر آئیں بلکہ قیمتوں پر سودے بازی کرتے ہوئے بھی ان کی بے تکلفی سب کو متاثر کر گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق، ماہرہ کی سادگی اور دکانداروں کے ساتھ دوستانہ رویہ دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عیدالفطر کے موقع پر ماہرہ خان کی فلم لو گرو ریلیز ہوئی تھی، جسے ناظرین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی ملی۔ اس فلم میں ماہرہ نے ایک خوبصورت اور بولڈ لڑکی کا کردار نبھایا جو فنون لطیفہ سے دلچسپی رکھتی ہے جبکہ ہمایوں سعید نے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا جو مختلف لڑکیوں کو اپنی محبت کے جال میں پھنسانے میں ماہر ہے۔
لو گرو کے ہدایت کار معروف فلم ساز ندیم بیگ ہیں جبکہ کہانی وسے چوہدری نے تحریر کی۔ فلم میں مرکزی کردار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے ادا کیے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








